گوجرانوالہ میں عوامی مقام پر صرف رقص کرنا اور رقص کی ویڈیو بنانا جرم بن گیا اور پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو عید کے روز نہر کے کنارے رقص کرتے ہوئے بنائی گئی تھی جسے سوشل میڈیا پر وائرل کیا گیا تھا۔ چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک خاتون اور ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق دو اب بھی مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی پبلک مقامات پر غیراخلاقی حرکات کرنے پرعمل میں لائی گئی۔