• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانمار: باغیوں کے زیرِ قبضہ گاؤں میں دھماکا، 25 خواتین اور 30 مرد ہلاک

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

میانمار کی ریاست شان کے ضلع نامکھم میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 55 ہو گئی، جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع نامکھم کے باغیوں کے زیرِ کنٹرول گاؤں کاؤنگ تات میں ہونے والے دھماکے میں 25 خواتین اور 30 مرد ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے لوگوں کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے سے بہت سے مکانات تباہ ہو گئے اور ان  تباہ شدہ گھروں کے ملبے کے نیچے مزید لاشیں موجود ہو سکتی ہیں۔

اس حوالے سے حکومت مخالف گروپ کا کہنا ہے کہ کان کنی میں استعمال ہونے والے دھماکا خیز مواد کے حادثاتی طور پر پھٹنے سے یہ دھماکا ہوا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید