امریکی خلائی ادارے ناسا نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کے روز نیو انگلینڈ کے مختلف علاقوں میں آسمان پر دکھائی دینے والی روشنی اور زور دار دھماکوں کی آوازیں ایک شہابِ ثاقب کے فضا میں ٹوٹنے کے باعث پیدا ہوئیں۔
ناسا کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 6 منٹ پر پیش آیا۔
ادارے کا کہنا ہے کہ شہابِ ثاقب شمال مشرقی میساچوسٹس اور جنوب مشرقی نیو ہیمپشائر کے اوپر تقریباً 64 کلو میٹر کی بلندی پر فضا میں ٹوٹ کر بکھر گیا۔
ناسا کے مطابق شہابِ ثاقب کے ٹوٹنے سے خارج ہونے والی توانائی تقریباً 300 ٹن ٹی این ٹی کے دھماکے کے برابر تھی جس کے باعث علاقے بھر میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔