ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ یورپی یونین غیر قانونی حملوں کا جواب دینے والے ممالک کو موردِ الزام ٹھہرانا بند کرے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کے حقِ دفاع کے خلاف یورپی بیان منافقانہ اور غیر ذمے دارانہ ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کو قانون کی حکمرانی اور اقوامِ متحدہ کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ غیر قانونی حملوں کے لیے استعمال ہونے والے اڈوں، عسکری وسائل کو نشانہ بنانا حقِ دفاع ہے۔
اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا ہے کہ ریاستوں کی ذمےداری ہے کہ وہ اپنی سر زمین یا وسائل دوسرے ممالک پر حملے کے لیے استعمال نہ ہونے دیں۔