• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی طلبہ کو نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر شدید تحفظات، جوابی کاپیوں کی نقول مانگ لیں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

بھارتی طلبہ نے نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبہ نے بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں بے ضابطگیوں کی شکایات کی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مارکنگ کی غلطیوں پر 4 لاکھ سے زائد طلبہ نے جوابی کاپیوں کی نقول مانگ لیں۔

 رپورٹ کے مطابق بھارتی طلبہ نے اسکین شدہ جوابی کاپیاں نامکمل یا صفحات غائب ہونے کی شکایات بھی کی ہیں۔

اس حکومتی غفلت کو طلبہ کے کیریئر، ذہنی صحت اور مستقبل سے کھیلنے کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید