• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس کا روسی آئل ٹینکر پر قبضہ، میکرون کی تصدیق

فرانس نے روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، کریملن نے اس اقدام کی مذمت کردی۔

فرانسیسی صدر میکرون کا کہنا ہے کہ فرانسیسی بحریہ نے عالمی پابندیوں کی زد میں آنے والے روسی آئل ٹینکر کو قبضے میں لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحراقیانوس میں کیا گیا یہ آپریشن برطانیہ سمیت متعدد شراکت داروں کے تعاون سے کیا گیا۔

میکرون کا کہنا تھا کہ سمندری قانون کی خلاف ورزی اور یوکرین کے خلاف روسی جنگ میں معاونت ناقابل قبول ہے۔

فرانسیسی پراسیکیوٹر کا کہناہے کہ جہاز کے کیپٹن نے فرانسیسی بحریہ کے احکامات کی تعمیل سے انکار کیا اور جہاز کی نیشنلٹی ثابت کرنے میں ناکامی، جھنڈے کی عدم موجودگی پر مجرمانہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری طرف روس نے فرانس کی جانب سے روسی آئل ٹینکر قبضے میں لیے جانے کی مذمت کی ہے۔

کریملن کا کہناہے کہ فرانسیسی اقدام غیرقانونی اور بین الاقوامی سمندری قزاقی ہے، ایسے اقدامات بین الاقوامی دہشت گردی کی حدوں کو چھو رہے ہیں، روس اپنے کارگو کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید