• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کو روانڈا سے اسائلم ایگریمنٹ ختم کرنے پر رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں، عالمی عدالت

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایک عالمی عدالت نے کہا ہے کہ برطانیہ کو روانڈا سے اسائلم ایگریمنٹ ختم کرنے پر لاکھوں پاؤنڈ ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ 

لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم سر کئیر اسٹارمر نے روانڈا کے ساتھ گزشتہ حکومت کے معاہدے کو منسوخ کر دیا تھا، روانڈا نے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام لگاکر 100 ملین پاؤنڈ ریلیف کا دعویٰ کیا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو حکومت غیرقانونی تارکین وطن کو روانڈا منتقل کرنا چاہتی تھی۔ اس حوالے سے وکلا کا موقف ہے کہ برطانیہ نے معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی اور روانڈا ریلیف کا حقدار نہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق روانڈا منصوبے کا اعلان 2022 میں سابق وزیر اعظم بورس جانسن نے کیا تھا۔ 

میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے پر عمل ہوتا تو تارکین وطن کو روانڈا بھیجا جاتا جہاں پناہ کے دعووں پر کارروائی ہوتی۔ 2022 میں پہلی پرواز کو ٹیک آف سے قبل یورپی کورٹ آف ہیومن رائٹس کی مداخلت پر روکا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید