پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی شرکت یا عدم شرکت کے باوجود بجٹ تو منظور ہوجائے گا۔
کوٹ لکھپت جیل سے اپنے وکیل کے ذریعے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بجٹ منظور ہونے کے باوجود عوامی توقعات پر پورا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی اور سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا، سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف کی شرائط سے نجات مشکل دکھائی دیتی ہے۔