• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پینٹاگون کے پریس آفس میں صحافیوں کے داخلے پر پابندی عائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

امریکی محکمۂ دفاع نے صحافیوں کے اپنے پریس آفس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔

پینٹاگون کے قائم مقام پریس سیکریٹری جوئل والڈیز کے مطابق پریس آفس کے حکومت کی خفیہ معلومات تک رسائی کے لیے استعمال  ہونے کی وجہ سے اب انتظامیہ نے اسے ’حساس کمپارٹمنٹڈ انفارمیشن فیسیلٹی‘ کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ یہی وجہ ہے کہ اب صحافیوں کو آفس میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، تاہم صحافیوں کو وزیرِ جنگ کے معاون کے دفتر اور پریس سیکریٹری تک رسائی دستیاب ہو گی مگر اس کے لیے بھی اپوائنٹمنٹ کی ضرورت ہو گی۔

امریکا کے نیشنل پریس کلب نے پینٹاگون کی جانب سے عائد کی گئی ان پابندیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید