تائیوان کی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ٹی 34 گر کر تباہ ہو گیا۔
وزارتِ دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے، حادثہ مشق کے دوران انجن فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔
واقعے کی تحقیقات کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
ڈنمارک میں 2 ماہ سے زائد سیاسی تعطل کے بعد سوشل ڈیموکریٹ رہنما میٹے فریڈرکسن نے نئی اقلیتی حکومت تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد وہ مسلسل تیسری بار وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ کسی بھی حملے کا فیصلہ کُن جواب دیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بلیک آوٹ ہوگیا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملے نہ روکے تو ایران نہ صرف امریکا سے مذاکرات روک دے گا بلکہ ان حملوں کے خلاف مضبوطی سے کھڑا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت جنگ بندی میں توسیع کی جائے گی اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ بحری آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔
صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو پاگل کے ساتھ ساتھ ناشکرا بھی کہا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں منصوبے کے مطابق جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ محور مزاحمت باب المندب کی بحری ٹریفک کے ساتھ وہی کرسکتا ہے جو صورتحال آبنائے ہرمز کی ہے۔
برنی سینڈرز نے کہا کہ جنگ سے فوجیوں کی جانیں خطرے میں پڑسکتی ہیں، غیرقانونی جنگ کے باعث ایندھن مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔
ایرانی پارلیمنٹ کی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ لبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے۔
حسن فضل اللّٰہ نے کہا کہ حزب اللّٰہ پورے لبنان میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کرے گی، یہ اسرائیلی فوج کے انخلا کے لیے ابتدائی قدم ہوگا۔
اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے نئے سربراہ رومن گوفمین کی تقرری پر اختلافات سامنے آگئے۔
سعودی عرب نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔
بھارت میں بارہویں جماعت کے امتحانات کے نتائج کے بعد نئے ڈیجیٹل مارکنگ نظام پر سوالات اٹھنے لگے۔
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیرِ اعظم کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی ہے، بیروت میں کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔
جاپانی وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ تہران سے ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماوں نے آبنائے ہرمز کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔