• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مداح کے قریب آنے پر اداکارہ جھانوی کپور گھبرا گئیں

بالی ووڈ فلم پیڈی کی تشہیری تقریب کے دوران مداح کے قریب آنے پر اداکارہ جھانوی کپور گھبرا گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے واڑہ میں ہونے والی تقریب میں مذکورہ مداح رام چرن سے ملنے کی کوشش میں ان کے قریب پہنچ گیا۔ اس دوران وہ جھانوی کپور کے بھی بہت قریب آ گیا، جس پر اداکارہ واضح طور پر گھبراہٹ اور بے چینی کا اظہار کرتی دکھائی دیں۔

واقعے کے فوراً بعد رام چرن کے ذاتی محافظ  نے مداخلت کرتے ہوئے مداح کو قابو کیا اور سیکیورٹی اہلکاروں نے صورتحال کو سنبھالا۔

 اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جہاں مداح فنکاروں کی سیکیورٹی پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس سے قبل ایک پروموشنل انٹرویو میں رام چرن نے اپنے باڈی گارڈ کیون کنٹا کی بڑھتی ہوئی شہرت پر مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگ انہیں اتنا مشہور کر چکے ہیں کہ اب وہ انہیں اکیلے باہر جانے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ کوئی انہیں رشوت دے کر ان کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پیڈی فلم میں رام چرن اور جھانوی کپور کے علاوہ شیوا راج کمار و دیگر بھی شامل ہیں، فلم 4 جون 2026 کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی، جبکہ خصوصی پریمیئر شوز 3 جون سے شروع ہوں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید