ابو ظہبی (سبط عارف) ابوظہبی ،کرایوں میں اضافے پر پابندی،موجودہ شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ، ابوظہبی میں رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے کرایوں میں اضافے کو عارضی طور پر منجمد کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے اور تجدید شدہ کرایہ داری معاہدوں پر بھی موجودہ کرائے سے زیادہ رقم وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔فیصلے کے تحت مکان مالکان اور پراپرٹی مالکان تاحکمِ ثانی کرایوں میں کسی بھی قسم کا اضافہ نہیں کر سکیں گے۔