• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک کے گٹروں میں اترنے والے افراد کون ہیں؟ پولیس سوچنے پر مجبور

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

امریکی شہر نیویارک میں عجیب و غریب ویڈیوز سامنے آنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیویارک پولیس گٹروں میں اترنے والے افراد کی ویڈیوز سامنے آنے کے بعد تحقیقات کر رہی ہے کہ یہ افراد کون ہیں اور ایسا کیوں کر ر ہے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ ہفتوں میں کئی ایسی ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں کئی افراد کو گٹروں میں اترتے اور واپس باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

امریکی میڈیا نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا ہے کہ بروکلین اور کوئینز کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں میں ایسے افراد کو دیکھا گیا ہے جن کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ گٹروں میں قیمتی اشیاء کی تلاش کر رہے ہیں۔

مقامی پولیس کو ان واقعات سے متعلق کئی شکایات بھی موصول ہوئی ہیں اور اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

حکام کے مطابق نیویارک میں سیوریج سسٹم میں اترنا غیر قانونی اور انتہائی خطرناک ہے کیونکہ گٹروں میں خطرناک مہلک گیس، گندگی اور دیگر زہریلی چیزیں موجود ہوتی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید