• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلی میں نئی حکومت کی تعلیمی پالیسی کے خلاف طلبا کا احتجاج، پولیس سے جھڑپیں

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی امریکا کے ملک چلی میں نو منتخب حکومت کے خلاف طلبا کا احتجاج جاری ہے۔ 

ملک گیر ہڑتال کی کال پر دارالحکومت سنتیاگو میں نومنتخب صدر جوز انتونیو کاسٹ کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف طلبا نے احتجاجی مارچ کیا۔

اس موقع پر کئی مقامات پر پولیس اور طلبا مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پانی کی توپیں چلائیں۔

اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ طلبا نئی حکومت کی مجوزہ تعلیمی پالیسیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید