• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب سیٹ 40 کروڑ روپےکی بکے گی تو کون الیکشن میں حصہ لے گا، محمود خان اچکزئی

محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو
محمود خان اچکزئی : فائل فوٹو 

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ 2024 کے الیکشن نیلام ہوئے تھے، جب سیٹ 40 کروڑ روپےکی بکے گی تو کون الیکشن میں حصہ لے گا۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہم نے اس مٹی سے وفا اور محبت کی ہے، پتہ نہیں حکمران کس طرح سے ملک چلانا چاہتے ہیں،  پاکستان کو چلانے کیلئے حق حکمرانی عوام کو دینا ہوگا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ 28ویں ترمیم بہت بڑی غلطی ہوگی، پہلے ہی آئین کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے، ہم آئین اورحلف پر چلیں تو پاکستان دنیا کا بہترین ملک بن سکتا ہے، جس علاقے سے معدنیات نکلے اس پر وہاں کے لوگوں کا حق تسلیم کیا جائے۔

سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان  نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا کہتے کہتے ہم تھک گئے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی ہے، ان کی بہنوں کو ملنے نہیں دیا جا رہا۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اگر ایران امریکا جنگ ہوئی تو پاکستان اور افغانستان بھی متاثر ہوں گے، افغانستان، پاکستان اور ایران مل کر اتحاد بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید