• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں ٹریفک جام کا نوٹس، حکام کو فوری اقدامات کا حکم

وزیراعلیٰ سندھ - فوٹو: فائل
وزیراعلیٰ سندھ - فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں ٹریفک جام کا نوٹس لے لیا، انہوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی ٹریفک کو فوری اقدامات کا حکم دے دیا۔ 

وزیراعلیٰ نے ماڑی پور سے سہراب گوٹھ اور ایکسپریس وے پر فوری ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کردی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایکسپو سینٹر، برنس روڈ اور گرومندر کے اطراف اضافی ٹریفک پولیس نفری تعینات کی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کے باعث بند سڑکوں کو متبادل راستوں کے ذریعے کلیئر کروایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید