• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل پوری دنیا کے امن کیلئے زبردست کردار ادا کررہے ہیں، فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو
سینیٹر فیصل واوڈا : فائل فوٹو 

سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ الحمداللہ! فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو جنگ میں بدترین شکست دی، وہ بین الاقوامی طور پر پوری دنیا کے امن کیلئے خود بطور فرد واحد زبردست کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے نا صرف پیچیدہ مذاکرات کی راہ ہموار کی بلکہ ممکنہ امن معاہدے کی ڈرافٹنگ خود اپنے ہاتھوں سے کر رہے ہیں، دنیا کے تجزیے اور دعوے کچھ بھی ہوں، سب غلط ثابت ہوں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ان شااللّٰہ اکیلے فیلڈ مارشل پاکستان کے دارالحکومت میں تاریخ رقم کریں گے، امید ہے کہ کچھ دنوں یا ہفتوں میں پاکستان میں بڑے عالمی رہنماؤں کے ساتھ دنیا کے امن کی تاریخ رقم ہوگی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اور فیلڈ مارشل ورلڈ آرڈر میں نمایاں طور پر نظر آ رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید