پاکپتن میں بکریاں چوری کر کے فرار ہونے والے ملزمان کی گاڑی نے موٹرسائیکل رکشہ کو ٹکر مار دی، واقعے میں موٹرسائیکل رکشہ میں سوار 2 خواتین اور ایک بچی جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا تاہم وہ موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعاقب کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا، چک ڈھپئی سے ملزمان کی گاڑی سے چرائی گئی بکریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔