جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما کے 2 بیٹے جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ وانا کڑیکوٹ بازار کے قریب پیش آیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں ایک راہ گیر بھی زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔