• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی کا لانگ مارچ، آئی جی نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے 9 جون کو لانگ مارچ کی کال کے باعث سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، اضافی نفری طلب کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر حکومت نے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا۔

آئی جی آزاد کشمیر نے وفاق کو ہنگامی مراسلہ لکھ دیا، جس میں 14 ہزار اضافی اہلکار دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

آئی جی آزاد کشمیر لیاقت علی ملک نے چیف سیکریٹری اور محکمۂ داخلہ کو مراسلہ بھیج دیا۔

آئی جی آزاد کشمیر نے پاکستان رینجرز کے 5 ہزار اہلکار تعینات کرنے کی سفارش کر دی۔

فیڈرل کانسٹیبلری کے 6 ہزار اہلکار آزاد کشمیر بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اسلام آباد پولیس کے 2 ہزار، سندھ پولیس کے 1 ہزار اہلکار بھی آزاد کشمیر کے لیے طلب کر لیے گئے۔

9 جون سے قبل آزاد کشمیر بھر میں سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کے فیصلے کے تحت 14 ہزار اضافی اہلکار 7 جون سے 21 جون تک آزاد کشمیر میں تعینات رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں لانگ مارچ کے دوران امن و امان کے لیے غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات پر غور کیا جا رہا ہے، 60 فیصد اضافی نفری کو رائٹ کنٹرول گیئر اور آنسو گیس سے لیس رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

40 آزاد کشمیر میں 40 فیصد سیکیورٹی اہلکار اسلحے کے ساتھ تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

آزاد کشمیر کے لیے بڑے سیکیورٹی بندوبست کے تحت 9 جون سے قبل حساس مقامات کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید