• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزادکشمیر: عام انتخابات کا شیڈول جاری، پولنگ 27جولائی کو ہو گی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کی جانب سے آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو کروانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے تمام حلقوں میں پولنگ 27 جولائی 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 9 سے 19 جون تک جمع کروائے جا سکیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 1 جولائی کو جاری کی جائے گی جبکہ انتخابی نشانات 2 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔ 

کاغذاتِ نامزدگی کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 جون سے 24 جون تک الیکشن کمیشن میں دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں کی سماعت 26 اور 27 جون کو ہو گی جبکہ ان پر فیصلے 28 سے 29 جون تک سنائے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق امیدوار 30 جون تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے۔ 

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہو گا اور عام انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات شیڈول کے مطابق مکمل کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید