گلگت بلتستان میں کل 7 جون کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی۔
گلگت بلتستان کے حلقہ جی بی اے 1 میں پیپلز پارٹی آج آغا خان شاہی پولو گراؤنڈ میں پاور شو کرے گی۔
جلسے سے چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
دوسری جانب حلقہ جی بی اے 10 اسکردو سب ڈویژن روندو میں مسلم لیگ ن جلسہ کرے گی۔
انتخابی جلسے سے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق اور امیر مقام کا خطاب متوقع ہے۔
استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما سابق گورنر راجہ جلال حسین کی زیرِ قیادت ریلی نکالی جائے گی۔
راجہ جلال حسین انتخابی جلسے سے خطاب بھی کریں گے۔