روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ ممکنہ معاہدے میں ایران اور پڑوسی ممالک کے مفادات کو مدنظر رکھنا چاہیے، امریکا، ایران کے ساتھ کشیدگی کو تسلیم کرتا ہے۔
ماسکو میں ایک روسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا اس صورتحال سے پریشان ہے اور اسے حل کرنے کا طریقہ نہیں جانتا، امریکا خود بنیادی طور پر اس صورتحال کا ذمہ دار ہے۔
روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی ثالثی میں جاری مذاکرات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب اور مصر بھی مذاکراتی عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہ بہت ضروری ہے کہ بات چیت جاری رہے۔