اسلام آباد(صالح ظافر) بنگلہ دیش کی حکمران جماعت (بی این پی) کے سیکریٹری جنرل نے الزام عائد کیا ہے کہ ملک میں ایک ایسی قوت ابھر آئی ہے جو جمہوریت اور عوامی حقوق کی مخالف ہے۔بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخرالاسلام، جو ٹھاکرگاؤں سے رکنِ پارلیمان بھی ہیں اور مقامی حکومتوں کے وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں، نے ڈھاکہ کے National Press Club میں منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔