• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عثمان غنیؓ کی بے مثال سخاوت امت مسلمہ کیلئے رہنمائی، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور(خبرنگار)سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے نے کہا ہے کہ اسلام کے تیسرے خلیفہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی مثالی زندگی، بے مثال سخاوت اور شاندار طرزِ حکومت پوری امت مسلمہ کے لیے رہنمائی اور عوامی بہبود کا ایک لازوال مینارِ نور ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے روحانی مرکز، معروف صوفی بزرگ حضرت علی ہجویریؒ المعروف حضرت داتا گنج بخشؒ کی جامعہ مسجد میں منعقدہ پروقار ʼحضرت عثمان غنیؓ کانفرنسʼ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ موجودہ دور کا انتظامی ڈھانچہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے فلاحی اقدامات سے انتہائی اہم اسباق حاصل کر سکتا ہے، بالخصوص عوام کے لیے پانی کی مفت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ʼبئرِ روماʼ (روما کا کنواں) خریدنے کا تاریخی اقدام آج بھی مشعلِ راہ ہے۔
لاہور سے مزید