• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انمول عرف پنکی کی آواز کا نمونہ ریکارڈ کرنے کیلئے اجازت طلب

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمات میں کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت سے تفتیشی افسر نے جیل میں ملزمہ کی آواز کا نمونہ ریکارڈ کرنے کے لیے اجازت طلب کر لی۔

تفتیشی افسر کے مطابق تفتیش کے دوران ملزمہ کے متعدد وائس نوٹ ملے ہیں، لیکن ملزمہ نے ان وائس نوٹ کی تصدیق سے انکار کیا ہے۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ منشیات کے کیسز کی تحقیقات میں وائس نوٹ اہم شواہد ہیں، ملزمہ کی آواز اور وائس نوٹ کا فرانزک ضروری ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ فرانزک سے وائس نوٹ کے اصل ہونے کی تصدیق ہو سکے گی۔

اس سے قبل کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی و دیگر کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحے کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کے لیے مہلت دی تھی۔

جمعرات کو عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید