• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بی آر ٹی یلو لائن میں 6 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

کراچی میں بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں اربوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے، چیف سیکریٹری سندھ نے مالی بے قاعدگی پر انکوائری کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں 6 ارب روپے سے زائد کی مبینہ کرپشن سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری افسر نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ جمن داس، پروجیکٹ ڈائریکٹر کمال حکیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر طحہٰ عزیز کو طلب کیا گیا۔

اس معاملے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ افسران کو یلو لائن منصوبے سے متعلق تمام ریکارڈ بھی ساتھ لانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بی آر ٹی یلو لائن کے سابق پی ڈی ضمیر عباسی نے قواعد کے خلاف ایڈوانس پیمنٹ کی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ نے حکومت سے ایکشن لینے کے لیے چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید