• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: قومی ادارہ برائےامراض قلب کے اسٹیپ ڈاؤن یونٹ میں ائیرکنڈیشننگ کا نظام غیر فعال، مریض پریشان

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکیولر ڈزیز (این آئی سی وی ڈی) کے اسٹیپ ڈاؤن یونٹ میں ایئر کنڈیشننگ نظام کی خرابی سے متعلق اطلاعات سامنے آئی ہیں، تاہم اسپتال انتظامیہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔

جن کے مطابق گزشتہ تین روز سے یونٹ میں کولنگ سسٹم متاثر ہونے کے باعث مریضوں اور تیمارداروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق اسٹیپ ڈاؤن یونٹ میں ایئر کنڈیشننگ کا نظام تین دن سے غیر فعال بتایا گیا، وارڈ میں متبادل طور پر پنکھے لگائے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، اس یونٹ میں کیتھ لیب کے بعد پیچیدہ اور حساس نوعیت کے مریضوں کو منتقل کیا جاتا ہے۔ وارڈ میں عموماً 70 سے 80 مریض زیر علاج ہوتے ہیں۔

اسپتال انتظامیہ نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔ این آئی سی وی ڈی کے ترجمان کے مطابق اسٹیپ ڈاؤن یونٹ میں تین ایئر کنڈیشنرز مکمل طور پر فعال ہیں، مسئلہ مرکزی چِلر سسٹم میں عارضی تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

انتظامیہ نے فوری طور پر متبادل انتظامات کر دیے ہیں تاکہ مریضوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا ہو، چِلر سسٹم کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے اور خرابی دور کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

صحت سے مزید