• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ، ڈپٹی کمشنر

لاہور (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری سیلابی صورتحال کے خطرات کو کم کرنے کے لیے پیشگی اقدامات ناگزیر ہیں اور تیاریوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مون سون کے دوران شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ سیلابی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور نے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں پری مون سون اور فلڈ پریپیرڈنیس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر، واسا، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی
لاہور سے مزید