لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ایس پی سٹی عاطف امیر نے شہر کے مختلف ناکہ جات، حساس مقامات اور اہم شاہراہوں کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات، ناکہ بندی اور پٹرولنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اکبری گیٹ، سرکلر روڈ اور اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ناکہ جات کی سنیپ چیکنگ کی۔دورے کے دوران ایس پی سٹی نے ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دینے کی ہدایت کی۔