• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارجہ: سوشل میڈیا تنازع جان لیوا ثابت، ایک شخص ہلاک

شارجہ (سبط عارف) اماراتی ریاست شارجہ میں سوشل میڈیا پر جاری تنازع خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جھگڑے سے قبل فریقین کے درمیان ٹک ٹاک لائیو سیشن کے دوران تلخ کلامی ہوئی تھی۔ شارجہ پولیس کے مطابق شاپنگ مال کے باہر ایشیائی افراد کے درمیان جھگڑا ہوا، جہاں تیز دھار آلے سے حملہ کیا گیا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ایک شخص دم توڑ گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ فریقین کے درمیان سوشل میڈیا پر پرانی دشمنی چلی آرہی تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید