• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کے پاگل قرار دینے سے نیتن یاہو کو گہرا سیاسی دھچکا

کراچی (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی سخت سرزنش سے نیتن یاہو کی سیاسی پوزیشن کو گہرا دھچکا، انتخابات سے قبل تعلقات میں دراڑ سے نقصان، نیتن یاہو نے ہمیشہ خود کوٹرمپ کا قریب ترین عالمی اتحادی بناکر پیش کیا۔ امریکا اسرائیل اختلافات اب کھل کر سامنے آ رہے ،ایران جنگ مذاکرات میں اسرائیل براہِ راست شامل نہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ایک سخت گیر فون گفتگو منظرِعام پر آنے کے بعد دونوں رہنماؤں کے تعلقات میں کشیدگی کی نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ ٹرمپ نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کے امکان پر نیتن یاہو سے شدید ناراضی کا اظہار کیا، جبکہ اس گفتگو کے افشا ہونے سے اسرائیلی وزیرِاعظم کی سیاسی ساکھ کو انتخابات سے قبل نقصان پہنچنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو طویل عرصے سے خود کو ٹرمپ کے قریب ترین عالمی اتحادی کے طور پر پیش کرتے رہے ہیں، تاہم حالیہ واقعات نے دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو نمایاں کر دیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید