کراچی (نیوز ڈیسک) اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی میں بڑی تبدیلی کی تیاری، سپر ایپ بنانے کا منصوبہ، چیٹ جی پی ٹی ایپ کو محض چیٹ بوٹ سے آگے لے جانے کا فیصلہ، مختلف AI سروسز ایک ہی پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش، کمپنی کا ہدف زیادہ منافع بخش کاروباری صارفین، آئی پی او سے قبل آمدنی بڑھانے کی حکمت عملی پر کام تیز کر دیا گیا۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق اوپن اے آئی اپنے مقبول چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی میں اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کی تیاری کر رہی ہے جس کا مقصد اسے ایک مکمل “سپر ایپ” میںتبدیل کرنا ہے۔