• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکیل ریوائز اور تنخواہوں میں 50 فیصد اضافہ کیا جائے، خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ

لاہور( خبر نگار) آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(آگیگا)پنجاب میں شامل تنظیموں کا اجلاس چیئرمین خالد جاوید سنگھیڑہ کی زیر صدارت لاہور میں منعقد ہوا اجلاس میں یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا لیاقت، پروفیسر جنید احمد خان، کاشف شہزاد ، محبوب عالم، مختار گجر، میاں جہانگیر، فیاض گیلانی، محمد ہارون، طاہر اسلام ،زاہد رفیق، عبدالغفار گجر، ریاست علی، بلال گجر، مرزا طارق، ملک سجاد ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں وفاقی بجٹ میں تنخواہوں و پنشن میں متوقع 15 فیصد اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کم از کم 50 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ناقابل برداشت اضافہ ہو چکا ہے پہلے ہی پنجاب کے ملازمین کو 30 ڈسپییرٹی الاونس نہیں دیا گیا۔
لاہور سے مزید