سندھ پولیس نے سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت کراچی میں 40 ہزار گاڑیوں کو بلیک لسٹ کر دیا۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسی گاڑیوں کے خلاف یکم جولائی سے کارروائی شروع کی جائے گی، ایسی گاڑیاں جو خریدنے کے باوجود تاحال نئے مالک کے نام منتقل نہیں کی گئیں۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ ایسی گاڑیاں جن کے مالکان کے کوائف مکمل نہیں ہیں وہ بھی بلیک لسٹ ہوں گی، ایسی گاڑیاں جن کے مالکان نے سرکاری واجبات ادا نہیں کیے وہ بھی شامل ہو گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بلیک لسٹ کی جانے والی گاڑیوں کی فہرست مکمل کر لی گئی ہے، ایسی گاڑیاں ضبط کی جا سکتی ہیں، مالکان پر جرمانے بھی کیے جا سکتے ہیں۔
پولیس حکام نے کہا ہے کہ عوام فوری سندھ پولیس کے پورٹل پر جا کر اپنی گاڑی کی معلومات حاصل کریں، اگر آپ کی گاڑی بلیک لسٹ ہے تو یکم جولائی تک اس کی ملکیت تبدیل کروائیں۔