• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’’پی کے‘‘ میں 5 سیکنڈز کے کردار نے اصلی بھکاری کی زندگی بدل دی

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) راجکمار ہیرانی کی مشہور بھارتی فلم "پی کے" میں ایک نابینا بھکاری کے 5 سیکنڈ کے کردار نے اس اصلی بھکاری کی زندگی بدل دی۔ سال 2014 میں بننے والی اس فلم میں بھکاری کے کردار کیلئے 8 اصلی بھکاریوں میں سے ایک منوج رائے کا انتخاب کیا گیا تھا۔ فلم کے سین میں منوج رائے پل پر سڑک کنارے چھڑی، کشکول پکڑے سیاہ گھنا چشمہ پہنے بھیک مانگنے کھڑا ہوتا ہے کہ فلم کے ہیرو "پی کے" (عامر خان) اس کے پاس آتا ہے اور کشکول سے کچھ پیسے چراتا ہے۔ کردار ختم، مگر پی کے فلم ریلیز ہونے کے بعد اس کردار کی اصل زندگی سامنے آتی ہے۔ "پی کے" میں اداکاری کرنے کیلئے منوج کو 16 ہزار روپے معاوضہ دیا گیا۔ اور وہ آسام کے سونیت پور ضلع میں اپنے گاؤں چلا گیا۔ جہاں اس کا استقبال کیا گیا۔ اس نے بھیک مانگنے کا پیشہ چھوڑ دیا اور کریانہ کی دکان کھول لی۔ وہ آج بھی اپنے گاؤں میں یہ دکان چلاتا ہے۔ انتہائی غریب گھر سے تعلق رکھنے والے منوج کمار کا ماضی کسمپرسی میں گذرا۔ یومیہ مزدور کے بیٹے منوج نے ماں کو بچپن میں کھودیا۔ باپ بیمار تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید