لاہور(خالدمحمودخالد) بھارت کے شہر کولکتہ کی گلیوں میں زندگی گزارنے والا ایک بے گھر کتا ’’الوکا‘‘ 2,300 میل طویل بین الاقوامی امن یاترا مکمل کرنے کے بعد بھارت واپس پہنچ گیا، جہاں اس کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اپنی غیرمعمولی وفاداری، ثابت قدمی اور انسان دوستی کے پیغام کے باعث الوکا دنیا بھر میں امن اور ہمدردی کی علامت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔بھورے اور سفید رنگ کے اس کتے نے بدھ راہبوں کے ایک گروپ کے ہمراہ امریکہ میں پیدل سفر کیا۔