لاہور(خصوصی نمائندہ)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ نے ریجنل آفس لاہور کا دورہ کیا اس موقع پر ممبر انچارج وفاقی محتسب وقاص علی محمود صاحب نے وفاقی محتسب کو ریجنل آفس لاہور کی کاردگی کے بارے میں بریف کیا۔ وفاقی محتسب نے ریجنل آفس لاہور کی کاردگی کو سراہا اور تنظیم نو اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے عوامی خدمت کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔