• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان آبادی کی ورک فورس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت، مجتبیٰ شجاع الرحمن

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی زیر صدارت کابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی و نجکاری کا 36 واں اجلاس گزشتہ روز سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس ملک صہیب احمد بھرت، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف محکموں کی جانب سے اہم قانونی اور انتظامی اموربارے 8 سے زائد سفارشات کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں گجرانوالہ اور سیالکوٹ میں اربن ڈویلپمنٹ یونٹ کے اشتراک سے میٹیریل ٹیسٹنگ لیب کے قیام کے لیے ایگریمنٹ کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے کہا کہ صوبے کی نوجوان آبادی کو مؤثر اور پیداواری ورک فورس میں تبدیل کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب تمام سرکاری محکموں میں جامع اصلاحات متعارف کروا رہی ہیں تاکہ اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
لاہور سے مزید