انگلینڈ کے سابق کپتان جیفری بائیکاٹ نے انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کو چاہیے کہ وہ بین اسٹوکس کو معطل کر دے۔
ایک بیان میں جیفری بائیکاٹ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کم عقلی کا مظاہرہ کیا ہے، ای سی بی کپتان کو قوانین توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔
انہوں نے کہا کہ نتائج جانے بغیر کسی کو اس لیے اجازت نہیں ملنی چاہیے کہ وہ وہ بہت اہم ہے، ای سی بی معطل کر کے بین اسٹوکس کی مثال قائم کرے، انہوں نے ٹیم کرفیو کو توڑا ہے اور اس کی کپتان کو اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ اہم ہے۔
جیفری بائیکاٹ کا کہنا ہے کہ اگر راب کی اور رچرڈ گولڈ ڈسپلن قائم نہیں کر سکتے تو انہیں ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر نہیں ہونا چاہیے، میں کوچ برینڈن میکلم اور ڈائریکٹر راب کی کو عہدوں سے فارغ کرنے کا پہلے ہی کہہ چکا ہوں۔
سابق کپتان نے کہا کہ تحقیقات آنے کے بعد بین اسٹوکس کو صرف اس لیے نہیں چھوڑنا چاہیے کہ وہ کپتان ہے، وہ کپتان ہے، کھلاڑیوں کو اس کو عزت کی نگاہ سے دیکھنا چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ پیشہ ور کھلاڑی کے طور پر یہ اچھا نہیں ہے کہ آپ صبح تک نائٹ کلب میں رہیں، باہر وقت ضرور گزرانا چاہیے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ قوانین توڑیں۔