روس کے علاقے بوریاٹیا میں جھیل شوچی کے کنارے پر مچھروں کے خوفناک غول کے باعث سیاح کاروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں موجود خونخوار مچھروں نے آسمان کو سیاہ کر دیا۔
مچھروں کے غول کی وجہ سے جھیل کے کنارے موجود سیاح خوفزدہ ہو گئے اور اُنہیں اپنی جان بچانے کے لیے گاڑیوں میں پناہ لینا پڑی۔
سوشل میڈیا صارفین وائرل ویڈیو پر اتنی بڑی تعداد میں مچھروں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ماہرینِ حیاتیات کے مطابق مچھروں کی اتنی بڑی تعداد میں موجودگی اگلے ہفتے تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ روس میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا ہو بلکہ2021ء میں بھی لاکھوں مچھر بحیرۂ بیرنگ کے قریب جزیرہ نما علاقے کمچٹکا پر اترے تھے۔