عالمی شہرت یافتہ آنجہانی کامیڈین چارلی چپلن کا روپ دھار کر 400 سے زائد افراد نے سوئٹزرلینڈ میں ایک ریلی نکالی۔
بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس غیر معمولی ریلی میں ہر عمر کے چارلی چپلن موجود تھے، اس ریلی کا انعقاد سوئٹزرلینڈ کے علاقے کورزیئر سر ویوے میں واقع ’چپلن ورلڈ میوزیم‘ کی دسویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔
اس ریلی کو نکالنے کا مقصد ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کرنا تھا جو کہ شرکاء کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے نہیں بن سکا۔
رپورٹ کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں اتوار کو نکالی جانے والی اس ریلی میں 429 افراد نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ 2017ء میں 662 افراد نے چارلی چپلن کا روپ دھار کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔