• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

آئندہ مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ساڑھے 17 ہزار ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

بجٹ میں ٹیکس ریونیو کا ہدف 15 ہزار 267 ارب روپے ہو گا جبکہ قرضوں پر سود ادا کرنے کے لیے 7 ہزار 824 ارب روپے کی بھاری رقم مختص کی جائے گی۔

دفاعی بجٹ کے لیے 3 ہزار ارب روپے رکھے جائیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 727 ارب روپے وصول کرنے کا پلان مرتب کیا گیا ہے، برآمدات کا ہدف 32.8 ارب ڈالر اور درآمدات کا ہدف 70 ارب ڈالر مقرر کیا جائے گا۔

بجٹ میں کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، پہلے سے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام ہوگا، سابق فاٹا کا ٹیکس استثنیٰ ختم کیے جانے کا امکان ہے۔

بجٹ پیش کرنے کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

گزشتہ روز وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اقتصادی سروے پیش کیا، جس کے مطابق رواں مالی سال ترقی کی شرح 3 اعشاریہ7 فیصد رہی، پاکستانی معیشت کا کل حجم 452 ارب ڈالر ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کی فی کس سالانہ آمدنی 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہو گئی۔

آئی ٹی کا شعبہ ملکی برآمدات کا نیا انجن بن گیا، رواں مالی سال 4 ارب 80 کروڑ ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ ہوئیں، آئی ٹی برآمدات میں فری لانسرز کا حصہ ایک ارب ڈالر کے قریب پہنچ گیا۔

اقتصادی سروے کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 49 فیصد اضافہ ہوا جو جون کے آخر تک 18 ارب ڈالر ہو جائیں گے، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 39 ہزار اضافے کے ساتھ دو لاکھ 97 ہزار ہو گئی۔

تجارتی خبریں سے مزید