قومی اقتصادی سروے 2025-26 کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح میں گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سروے کے مطابق مالی سال 2024-25 میں غربت کی قومی شرح بڑھ کر 28.9 فیصد ہوگئی، مالی سال 2018-19 میں غربت کی قومی شرح 21.9 فیصد ریکارڈ تھی۔
شہروں میں غربت کی شرح 11 فیصد سے بڑھ کر 17.4 فیصد ہوگئی، دیہات میں غربت کی شرح 28.2 فیصد سے بڑھ کر 36.2 فیصد ہوگئی، گزشتہ مالی سال پنجاب میں غربت کی شرح 23.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
اقتصادی سروے میں بتایا گیا کہ سندھ میں گزشتہ مالی سال غربت کی شرح 32.6 فیصد رہی، خیبر پختونخوا میں غربت کی شرح 35.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، بلوچستان میں غربت کی شرح 47 فیصد ریکارڈ کی گئی۔