• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات کی بریسٹ کینسر کی نئی دوا ’ایٹکاماہ‘ کی منظوری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات نے بریسٹ کینسر کی نئی دوا ’ایٹکاماہ‘ کی منظوری دے دی۔

امارات دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے بریسٹ کینسر کی نئی دوا ’ایٹکاماہ‘ کی منظوری دی ہے۔

آسٹرازینیکا کی تیار کردہ دوا کو فیز تھری ٹرائل کے مثبت نتائج کے بعد منظوری ملی ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق یہ دوا چھاتی کے کینسر کے خلیات میں ایسٹروجن ریسیپٹرز کو روکنے کا کام کرتی ہے۔

بعض ٹیومر میں یہ ریسیپٹرز ایندھن کی طرح کام کرتے ہیں، جو کینسر کی نشو و نما اور پھیلاؤ کو بڑھاتے ہیں۔

صحت سے مزید