• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی استعمال کرنے سے روک دیا

امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے---فائل فوٹو
امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے---فائل فوٹو 

امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے نے وائٹ ہاؤس کو اپنی موسیقی استعمال کرنے سے روک دیا۔

وائٹ ہاؤس نے امیگریشن پالیسیوں کی تشہیر کے لیے ایک سوشل میڈیا ویڈیو میں ان کا گانا استعمال کیا تھا۔

امریکی پاپ اسٹار نے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یا میری موسیقی کو وحشیانہ، غیر انسانی اور قابلِ نفرت معاملے سے منسلک نہ کیا جائے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پوسٹ میں اہلکاروں کو افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر حراستی مراکز میں لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

پاپ اسٹار کے اعتراض کے بعد ویڈیو سے گانا حذف کر دیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے پاپ اسٹار کے ردِعمل پر کہا ہے کہ اصل میں وحشیانہ، غیر انسانی اور قابلِ نفرت وہ غیر قانونی تارکینِ وطن ہیں جنہوں نے بے گناہ امریکی شہریوں کو زخمی اور قتل کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید