وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں سینیٹری پیڈز اور خواتین کی صحت سے متعلقہ اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کردیا۔
قومی اسمبلی میں تقریر کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سینیٹری پیڈز اور خواتین کی صحت سے متعلقہ اشیا پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاندانی منصوبہ بندی ترجیح ہے، اسی سلسلے میں مانع حمل اشیاء پر عائد ٹیکس ختم کرنے کی تجویز ہے۔