لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے)داتا دربار لاہور میں 983 ویں سالانہ غسلِ مزار کی تقریب 9 محرم الحرام کو منعقد ہو گی۔حضرت علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا گنج بخشؒ کے مزار پر غسل کی تقریب کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، محکمہ داخلہ پنجاب نے فول پروف سکیورٹی کیلئے اہم ہدایات بھی جاری کر دیں جبکہ غسل کی تقریب میں شامل ہونے والے تمام افراد کی مکمل سکیورٹی یقینی بنائی جائے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور اور سی سی پی او ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جامع سکیورٹی پلان تیار کریں، آئی جی پنجاب روزانہ کی بنیاد پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز، سرچ آپریشنز اور سرپرائز چیکنگ کی تفصیلات محکمہ داخلہ کو بھجوائیں۔