• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخی سرکار دہلویؒ کےعرس کی تقریب میں خواجہ عمران نذیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت

لاہور( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے شاہدرہ لاہور میں حضرت سیدنا ماجد علی شاہ قادری چشتی صابری المعروف سخی سرکار دہلویؒ کے سالانہ عرس کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے دربار پر حاضری دی، چادر پوشی کی اور نعت خوانی کی محفل میں بھی شرکت کی۔عرس کی تقریب میں ایڈوائزر ٹو پرائم منسٹر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران شبیر احمد عثمانی بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر پولیٹیکل سیکرٹری ٹو حمزہ شہباز احمد کبیر تاج، سید عظمت علی شاہ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
لاہور سے مزید