کراچی (نیوز ڈیسک)چین نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھوے اور مچھلیاں سمندری جاسوسی کیلئے استعمال ہو رہی ہیں، سمندروں میں غیر مرئی خفیہ جنگ جاری ، جانوروں میں سنسر نصب کیے گئے ہیں، بیجنگ نے غیر ملکی جاسوسی کا الزام لگاتے ہوئے کہایہ جانور حساس معلومات سیٹلائٹ کے ذریعے بیرونی اداروں کو منتقل کر رہے ہیں،نشان دہی پر انعام کا اعلان۔ میڈیا اطلاعات کے مطابق چین کی وزارتِ ریاستی سلامتی نے دعویٰ کیا ہے کہ غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے جدید طریقے استعمال کرتے ہوئے سمندری علاقوں کی نگرانی کر رہے ہیں جن میں سنسرز سے لیس جاسوس کچھوے اورجاسوس مچھلیاں بھی شامل ہیں۔ چینی حکام کے مطابق یہ جانور پانی کے درجہ حرارت، نمکیات اور سمندری دھاروں سے متعلق حساس معلومات جمع کر کے سیٹلائٹ کے ذریعے بیرونی اداروں کو منتقل کر رہے ہیں۔